راولپنڈی؛باپ کے قل کی دعا پر بیٹا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے علاقے دھوک چراغ دین میں قل کی دعا کے دوران جھگڑا چھریاں چل گئیں ۔باپ کے قل کی دعا پر بیٹے کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 22 سالہ اویس باپ کے قل کے دعا کے دوران کھانا تقسیم کررہا تھا ۔کھانے کی تقسیم کے دوران نامعلوم لڑکے سے تلخ کلامی ہوئی ۔ نامعلوم ملزم نے اویس پر چھریاں چلا دیں ۔22 سالہ اویس ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرارہو گیا۔