رحیم یار خان:بینظیرانکم سپورٹ کی رقم لینے آئی خواتین پر چھت گرگئی، 8 جاں بحق، 65زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )رحیم یار خان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم حاصل کرنے کے لیے آئی خواتین پر دکان کی چھت گر گئی جس سے 8 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 65 خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
کمشنربہاولپورڈویژن مسرت جبیں اور آرپی اوغازی صلاح الدین شیخ زیدہسپتال پہنچ گئے، دونوں حکام نے زخمیوں کی تیمارداری اورانتظامات کاجائزہ لینےکےبعدپریس کانفرنس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ساڑھے دس بجے چک 123 میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
انھوں نے کہا کہ رقوم کی تقسیم کے دوران چھت پر خواتین بہت زیادہ ہو گئی جس کے نتیجے میں چھت گر گئی،اب تک ہسپتال میں مجموعی طور پہ 76 زخمی لائے گئے جس میں سے 16 زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے،ہسپتال ابھی تک صرف 45 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کمشنر بہالپور نے کہا کہ 45 زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بہترین طبی علاج دے رہی ہے،مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ ائیں اس کے لیے ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے ابتک کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟