وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کابینہ میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں کفایت شعاری پالیسی پر علمدرآمد شروع کر وا دیا، جنگی حالات میں کفایت شعاری کے لئے پنجاب کے وزراء، ارکان اسمبلی اور افسران ایک صف میں کھڑے ہوگئے، پنجاب حکومت خود کفایت شعاری کرے گی اور وسائل عوام کی ترقی پر خرچ کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے پہلے ویڈیولنک اجلاس کے دوران سرکاری افسران اور وزراء ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے، سفری اخراجات کی بچت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کی دعائیں سمیٹ لیں، کامیاب تکمیل پر کابینہ کا اظہار تشکر کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کی ضلعی انتظامیہ، پولیس، پنجاب بینک اور تمام متعلقہ حکام کو شاباش دی۔
صوبائی کابینہ نے ایران، اسرائیل جنگ پراحتجاجی مظاہروں کیلئے بروقت اقدامات پراظہار اطمینان کیا، صوبائی کابینہ کے ا رکان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے احتجاجی مظاہرین کو افطاری مہیا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
کفایت شعاری مہم کے لئے پنجاب حکومت کی قیادت خود آگے آئی، صوبائی کابینہ ارکان، معاون خصوصی، پارلیمانی سیکرٹریزدو ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کفایت فنڈ میں دیں گے،کفایت شعاری مہم میں پنجاب اسمبلی بھی شامل ہے ،اسمبلی کے ارکان دو ماہ تنخواہ اور الاؤنسز کا 25 فیصد وزیراعظم کفایت فنڈ میں رضاکارانہ طور پر دیں گے۔
پنجاب میں گریڈ 17 اور اوپر کے تمام سرکاری افسران دو دن کی بنیادی تنخواہ کفایت فنڈ میں دیں گے، پنجاب بھر میں الیکڑک بس سٹاپ شیلٹرز بنانے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی، اعلیٰ عدلیہ کے لئے 10 سرکاری گاڑیاں خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی، قصور میں میاں نواز شریف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے لیے اراضی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
سرگودھا میں قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے چارٹر ،راولپنڈی شہر کے لئے واٹر ڈسٹری بیوشن اور چر رڈ ڈیم کی تعمیر،سائبر سیکورٹی پراجیکٹ سکیم ،کندیا ں میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری دی گئی،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کو واجبات کی یکمشت وصولی سے روک دیا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں صرف اور صرف عوام کے مفاد کے بارے میں ہی سوچتی ہوں، عوامی مفادات کے برعکس کوئی اقدام قابل قبول نہیں،پیف ٹکPIFTAC کیلئے 137 پوسٹوں کی منظوری دی۔
کابینہ نے پیف ٹک میں اے آئی ہب بنانے کی بھی منظوری دی، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور میا ں میر سپورٹس کمپلیکس کے سکوائش کورس فری کوچنگ کے لئے پاکستان سکوائش اکیڈمی کو دینے کی منظوری دی،مری میں پہلی مرتبہ سپیشل بچوں کے لئے سپیشل ایجوکیشن مڈل سکول کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ بنانے کی منظوری دی گئی۔
جرائم کے واقعات میں شہادتوں کے یقینی تحفظ کے لئے کرائم سین یونٹ پی ایف ایس اے رولز 2025ء ،بیسک اور کلینکل سائنسز کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تین سالہ کنٹریکٹ پر تعیناتی کے لئے عمر کی حد 65 سال تک بڑھانے ،پنجاب پروانشل کواپرریٹو بینک لمیٹڈ میں سرکاری فنڈز اکاؤنٹ کھولنے ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں بھرتیوں، پنجاب ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول ٹریننگ کے لئے ایس ایس جی، کمانڈوز تربیت یافتہ ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنےکی منظوری دی گئی ۔
پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او اور کمپنی سیکرٹری مقرر کرنے کیلئے بھرتی پر پابندی میں نرمی ، چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور میں پریزائیڈنگ آفیسر کی نامزدگی ، ضلع قصور کے سرحدی علاقوں میں دفاعی بند کی تعمیر ومرمت کے لئے اضافی فنڈز ،سیلابی پانی سے بچاؤ کے لئے بند بنانے کے لئے روڈا کو گرانٹ ان ایڈ دینے ،شیخ زید ٹو ٹیچنگ ہسپتال رحیم یار خان کی تکمیل کی منظوری دی گئی۔
ڈی جی خان کے ہائی سیکورٹی حساس علاقوں کے لئے روڈ سیکٹر کے چار سکیموں، آن لائن موبائل بینکنگ کے ذریعے ای پے ادائیگی اور ڈومی سائل سروسز فیس میں ترامیم، سیالکوٹ میں گورنمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 120 ایکڑ اراضی منتقل کرنے ، پولیس، باڈی کیم اور پینک بٹن کی انسٹالیشن کے لئے فنڈز ، پنجاب پروٹوکول ملازمین کے لئے بیسک پے پر سپیشل پروٹوکول الاؤنس، پنجاب سوشل سیکورٹی ہیلتھ مینجمنٹ تحلیل کرنے اور کیبنٹ کمیٹی برائے گرانٹ ان ایڈ کی سفارشات پر پانچ اداروں کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دی گئی۔
غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کے لئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع ، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز میں تعیناتیوں ، فیروز پورروڈ تا سپیشل اکنامک زون ساڑھے چار کلومیٹر سڑک کی توسیع،انسداد منشیات کے لئے پنجاب پالیسی ان نارکوٹیکس کیس 2025ء اور پنجاب کریمنل پراسکیویشن سروسز رولز کی منظوری دی گئی، فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی قانونی اور آئینی حدود کی اپ گریڈیشن ،پنجاب پروکیورمنٹ رول 2024 میں آن لائن بڈ جمع کرانے کے لئے ترامیم ،پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ2024 ء،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل سٹاف کے سروس رولز کی منظوری دی گئی۔
پنجاب میں ای اکشن کے لئے ذریعے پر کشش نمبروں کی نیلامی ،ایوارڈ آف کمپن سیشن رولز1989 میں ترامیم اورپنجاب انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی ایکٹ 2025ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے ابتک کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟