رواں برس فروری کے دوران کرنٹ اکائونٹ ریکارڈ سپرپلس رہا

Mar 16, 2026 | 19:20:PM
رواں برس فروری کے دوران کرنٹ اکائونٹ ریکارڈ سپرپلس رہا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ فروری 2026  کے دوران ریکارڈ سرپلس رہا ، اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری  میں کرنٹ اکاونٹ 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جنوری 2026 میں کرنٹ اکاونٹ 6.80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ، فروری میں برآمدات 2 ارب 48 کروڑ ڈالر رہیں۔

فروری کے دوران  درآمدی بل 5.15 ارب ڈالر رہے، ترسیلات زر 3 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، رواں مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ میں 70 کروڑ ڈالر خسارہ رہا، گزشتہ مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 47.90 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے ابتک کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟