زمان پارک میں ایسا ہورہا ہے جیسے کچے کے علاقے میں ہوتا ہے:جاوید لطیف

Mar 16, 2023 | 11:50:AM
زمان پارک میں ایسا ہورہا ہے جیسے کچے کے علاقے میں ہوتا ہے:جاوید لطیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چند ہفتوں سے پاکستان میں سرکس لگی ہے،عمران خان کی خواہش کے مطابق فیصلے آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بانی متحدہ کی طرح حالات  خراب کررہے ہیں،عمران خان بیرونی ایجنڈ ا لیکر آئے ہیں،زمان پارک میں ایسا ہورہا ہے جیسے کچے کے علاقے میں ہوتا ہے،کیانوازشریف کی حکومت کو باربار ختم نہیں کیا گیا؟کیا ہم نے ڈنڈا بردار فورس بنائی تھی؟ایک شخص جتھے لیکر اداروں پر چڑھائی کروارہا ہے۔

ضرور پڑھیں:توشہ خانہ :سعودی عرب سے ملنے والے زیورات 5 دن میں واپس کرنے کا حکم
انہوں نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کس سے بات کرچکے ہیں، بتایا جائے،نوازشریف کے کیسز کو6،6سال ہوچکے ،سنانہیں جارہا ،کیا 2017 میں 140 روپے کلو گھی نہیں مل رہا تھا،زمان پارک میں تماشا لگاہوا ہے،ہمارے پاس اطلاعات ہیں زمان پارک میں جیلوں سے نکلنے والے دہشتگرد بھی ہیں۔