برائلرمرغی کا گوشت مزید 30روپے سستا 

Mar 16, 2023 | 11:39:AM
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لاہورشہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 30روپے کی گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ارشد،سوید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لاہورشہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 30روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔   

مرغی کا گوشت 30روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  549 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔  زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 358 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 366 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔      

مزید پڑھیں: لاہور اورکراچی میں بارش کا امکان ,موسم خوشگوار

فارمی انڈے 20 روپے سستا ہونے سے فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 224 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6600 روپے میں فروخت  ہوگی۔    

  واضح رہے کہ گزشتہ روز  مرغی کے گوشت کے قیمت میں 17 روپے کی کمی  کی گئی تھی۔