شاندار تحفہ،عالیہ بھٹ کی فلم’برہماستر ‘ کا فرسٹ لک ویڈیو ریلیز  

Mar 16, 2022 | 17:28:PM
عالیہ ،بھٹ ،فلم ،برہماستر
کیپشن: (ویڈیو پکچر) عالیہ بھٹ کی فلم برہماستر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر  آنے والی فلم ’برہماستر ‘کا پہلا لک ریلیز کردیاہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ نے منگل کے روز  اپنی سالگرہ پر مداحوں کوایک شاندار تحفہ دیتے ہوئے  فلم 'برہماستر'  کا فرسٹ لک ریلیز کر دیا ۔ عالیہ اس فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل نظر آئیں گی عالیہ نے پہلا لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے.

'برہماستر ' کے ہدایت کار آیان مکھرجی نے عالیہ بھٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام پر فلم سے ان کے لک کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayan Mukerji (@ayan_mukerji)

اس ویڈیو میں پانی کا ایک قطرہ گرتا ہوا نظر آرہا ہے جو سیدھا عالیہ کے چہرے پر گرتا ہے۔کبھی ہاتھ جوڑتے ہوئے تو کبھی مسکراتے ہوئے، ان کی کئی جھلکیاں ہیں ۔وہ آسمان کی جانب کسی چیز کو دیکھ کر بے تحاشا بھاگ رہی ہیں۔رنبیر کے ساتھ آگ کے شعلوں کے درمیان پھنسی ہوئی ہیں۔'برہماستر' کے پروڈیوسر کرن جوہر نے بھی عالیہ کا فرسٹ لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ساتھ ہی ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ عالیہ کے ٹیلنٹ اور بطور اداکار بہت احترام کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا  دس سال پہلے میں نہیں جانتا تھا کہ میں تمہیں میری برہماستر کہوں گا۔میرے پیار کا ہتھیار ۔میں ہمیشہ تمہیں پیار کرتا ہوں۔امیتابھ بچن نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے عالیہ بھٹ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ویڈیو شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے، 'برہماستر کی روشنی کو سالگرہ مبارک ... ایشا!.
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلم ’برہماستر ‘میں عالیہ بھٹ اور رنبیر  کپور کے علاوہ امیتابھ بچن، ناگارجن اور مونی رائے بھی نظر آئیں گے۔یہ ایک سپر ہیرو فلم ہے۔اسے ہندی کے علاوہ تیلگو، تامل، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں 09 ستمبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم کا لوگوں کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار کی مایوس کن کارکردگی۔مداح نے خودکشی کرلی