بجٹ میں وطن عزیز کے دفاع کیلئے پڑوسی ملک کی نسبت کئی گنا کم رقم رکھی گئی، سکیورٹی ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت کے نئے مالی بجٹ میں وطن عزیز کے دفاع کے لئے 3 ہزارارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت کا فوجی بجٹ اس وقت پاکستان کی نسبت آٹھ گنا زیادہ ہے۔ بھارت کا فوجی بجٹ تقریباً93ارب ڈالرکےقریب ہے جو 26 ہزار ارب پاکستانی روپے بنتا ہے۔
بھارت کے بے تحساشا فوجی اخراجات کے برعکس پاکستان کے دفاعی بجٹ میں کوئی حقیق اضافہ اضافہ نہیں کیا گیا۔ بجٹ میں اضافہ افراط زرکی شرح کو سامنے رکھ کر کیا گیا،سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دفاعی بجٹ کا 80 فیصدسےزائد پٹرولیم مصنوعات، راشن،تعمیر اور مرمت پرخرچ کیاجاتاہے۔ مسلح افواج کوروایتی اورغیرروایتی خطرات کاسامناہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ انڈس واٹرٹریٹی کےحوالےسےپاکستان کامؤقف واضح ہے۔ پاکستان اپنےمفادات کےتحفظ کیلئے ضرورت پڑی تو کسی بھی حدتک جائےگا۔ وقت آنےپرسٹیٹس کوبحال کرکےدکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت ناکام،منی پور،ناگالینڈ کی طرح ایک اورریاست میں فرقہ ورانہ فسادات شروع
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئےہروقت تیارہیں۔ بھارت عالمی قوانین کےتحت انڈس واٹرٹریٹی پریکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کےحوالےسےریاست کی سوچ واضح ہے۔ دہشتگردتنظیموں کوبھارت سپانسرکررہاہے۔ کئی غیرملکی ایجنسیاں بھی بلوچ دہشتگرد تنظیموں کوسپورٹ کررہی ہیں۔ پاکستان کے دشمن عناصربلوچستان کی ترقی نہیں چاہت۔ بلوچستان میں پائیدارترقی کیلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔ ضلعی سطح پرترقیاتی منصوبوں پرکام ہورہاہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پنجاب بجٹ! سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز