لاہور میں مرغی کے گوشت کی من مانی قیمتوں پر فروخت

Jun 16, 2026 | 14:14:PM
لاہور میں مرغی کے گوشت کی من مانی قیمتوں پر فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابو بکر ارشد)لاہور شہر کی مختلف مارکیٹوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں فرق سامنے آ گیا۔

سرکاری ریٹ 413 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 425 سے 435 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے، جبکہ فارمی انڈے 210 سے 215 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی اور انڈوں کی فروخت سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

مزید پڑھیں:آج کا پکوان: نرگسی پلاؤبنانے کا طریقہ