وزیراعظم  کی ایرانی سفیر سے ملاقات،  ایران اور اسکی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

Jun 16, 2025 | 18:59:PM
وزیراعظم  کی ایرانی سفیر سے ملاقات،  ایران اور اسکی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل میری-ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات، وزیرِ اعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اسکی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا. 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے   ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات میں ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت اور معصوم لوگوں کی شہادتوں پر پوری قوم کی ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا. وزیرِ اعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اسکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایران سے متصل سرحدی کراسنگ پوائنٹس بند کردیئے