پنجاب حکومت کا  نئے مالی سال میں 100 سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ

Jun 16, 2025 | 15:28:PM
پنجاب حکومت کا  نئے مالی سال میں 100 سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبہ بھر میں 100 نئے سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ سہولت بازار پنجاب کی 100 تحصیلوں میں پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت قائم کیے جائیں گے جن کی تکمیل کی آخری تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ منصوبے کے لیے آئندہ بجٹ میں 13 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

لاہور میں بھی سہولت بازاروں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید 15 مقامات پر بازار قائم کئے جائیں گے،جن میں شیر شاہ کالونی، سبزہ زار، ٹاؤنشپ، رائیونڈ، ہربنس پورہ، میاں پلازہ، وحدت کالونی، چائنہ سکیم، چوہنگ اور ٹھوکر نیاز بیگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر  اہل خانہ سمیت کہاں منتقل؟,ابتک کی اہم خبر سامنے آ گئی

دیگر شہروں میں بھی سہولت بازار قائم کیے جائیں گے جن میں ڈی جی خان، بہاولپور، وہاڑی، لودھراں، لیہ، چکوال, فیصل آباد، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فاروق آباد، وزیرآباد، جڑانوالہ، بھلوال، چونیاں، پتوکی، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، نارووال، چنیوٹ، شرقپور، جہلم شامل ہیں۔