ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے میں فنی خرابی، واپس اتار لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے سے بچ گیا، دہلی جانیوالی پرواز کو فنی خرابی کے باعث واپس ہانگ کانگ میں اتار دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوگئی، جس کے باعث طیارے کو واپس ہانگ کانگ میں اتارا گیا،بوئنگ 787 ڈریم لائنز طیارہ ہانگ کانگ سے دہلی آرہا تھا، پائلٹ کو پرواز کے دوران طیارے میں فنی خرابی کا علم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 5.6شدت کا زلزلہ
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ایئر انڈیا کا ایک طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں طیارے میں سوار 241 مسافروں سمیت 250 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا تاہم وہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔