روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر سستا ہو گیا

Jun 16, 2023 | 10:48:AM
روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی کمی ہوگئی۔
انٹر بینک میں ڈالر 287.37 روپے سے کم ہوکر 287.15 روپے تک گرگیا،خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 19 پیسے مہنگا ہواگیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے،سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بھی  اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،عدالت نے23جون کودلائل طلب کرلئے