شادی اور پھر نئے تعلقات،نصرت جہاں نے کیا بڑی بات کہہ دی۔۔۔

Jun 16, 2021 | 15:15:PM
 شادی اور پھر نئے تعلقات،نصرت جہاں نے کیا بڑی بات کہہ دی۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارت کی سیاسی جماعت ٹی ایم سی کی  رکن پارلیمنٹ اور بنگالی اداکارہ نصرت جہاں ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خوب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ پہلی تو ان کی نکھل جین سے شادی ٹوٹنے کی خبر پھر ان کے حاملہ ہونے اور اس کے بعد یش داس گپتا کے ساتھ  تعلقات  کی خبروں میں کافی گرما گرمی رہی ۔ حال ہی میں نصرت انہیں سب وجوہات کی وجہ سے خبروں میں چھائی ہوئی ہیں۔نصرت نے حال ہی میں ایک اور پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ میں ایک ایسی خاتون کے طور پر یاد کئے جانا نہیں چاہتی جو اپنا منہ بند کرکے رکھے اور میں ایسی ہی ٹھیک ہوں۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ کی اداکارہ نصرت  جہاں نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنے خلاف بولنے والوں کو جواب دیتے ہوئے پہلی سٹوری میں لکھا کہ ’’ہم سب کو ایک ایسے انسان کی ضرورت ہوتی ہے جو بغیر جج کئے صبر کے ساتھ آپ کی بات کو سنے‘‘۔ اس کے بعد اپنے اگلی پوسٹ میں لکھا کہ ’’سب کو  ایک مضبوط خاتون پسند ہے لیکن جب وہ مضبوط ہے تو اسے کچھ اور کہنے لگتے ہیں لیکن ایک طاقتور خاتون کی یہی خاصیت ہوتی ہے کہ نہ پہلے ہی آپ کی بات سنتی تھی نہ اب ہی وہ سن رہی ہے‘‘

اداکارہ پر اب ان کے شوہر نکھل جین نے کئی الزام لگائے ہیں۔ وہیں اداکارہ نے بھی شوہر کو سوالوں کے گھڑے میں کھڑا کر دیا۔ جہاں یہ سب تنازعہ جاری ہے وہیں اب نصرت کی ایک حاملہ ہونے کے حوالے سے ایسی تصویر سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے۔ گزشتہ سال سے نصرت اور ان کے شوہر نکھل جین کے درمیان اختلافات کی خبریں ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اس معاملہ پر خاموشی توڑی اور صاف صاف کہہ دیا کہ ان کی شادی ہی درست نہیں ہے ، پھر طلاق کیسا ۔

شادی کے بعد انہوں نے اپنی تصویروں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا ،  سال 2019 میں دونوں کی شادی سرخیوں میں تھی ۔ الگ الگ مذاہب سے تعلق رکھنے والے نکھل جین اور نصرت جہاں نے ترکی میں شادی کی تھی ۔ دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھیں ، اب نصرت نے نکھل جین کے ساتھ ترکی میں ہوئی شادی کی سبھی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں ۔ 
 میڈیا میں چل رہی نصرت کے حاملہ ہونے  کی خبروں پر نکھل جین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے ۔رپورٹس کے مطابق نصرت اداکار یش داس گپتا کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں ، جس کی وجہ سے نکھل کے ساتھ ان کے رشتے میں درار آئی ہے ۔نصرت نے نکھل پر پیسوں کی ہیر پھیر کا بھی الزام لگایا ۔ نصرت نے کہا کہ نکھل نے اطلاع دیئے بغیر ہی ان کے اکاونٹ سے پیسے نکالے ہیں ۔ نصرت نے کہا کہ خود کو رئیس بتاکر رات کے کسی بھی وقت غیر قانونی طور پر اس نے میرے بینک اکاونٹس سے پیسے لئے ، ہم دونوں کے الگ ہونے کے بعد بھی یہ جاری ہے 


سنیما سے پارلیمنٹ پہنچیں بنگلہ اداکارہ  نصرت جہاں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ اپنے فینس کیلئے وہ انسٹاگرا، پر ویڈیوز اور تصویریں پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ لیکن اپنی پوسٹ تصویروں کے ذریعے انہیں کئی بار سوشل میڈٰیا پر ٹرولرز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اردو ٹھیک نہ بولنے والا بہروپیا دولہا پکڑا گیا ۔۔ شادی منسوخ