اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن

Jul 16, 2026 | 13:21:PM
اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس )اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون جاری ہے۔
سی ٹی اواسلام آباد کائنات اظہر خان کاکہناہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سےایک ماہ کے دوران 66 ہزار 89 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائیاں کی گئیں،6 ہزار 562 موٹر سائیکلیں اور 3 ہزار 285 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔
سی ٹی او اسلام آبادکے مطابق سنگین نوعیت کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 379 مقدمات بھی درج کیے گئے،لین وائیلیشن،رانگ وے،بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غلط پارکنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ٹرانسفارمرز پرسکیننگ میٹرز کی تنصیب
سی ٹی اواسلام آباد کائنات اظہر خان کاکہناہے کہ شہری ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔