دشمن کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے،ایران اپنے شہدا کا بدلہ ضرور لے گا:باقر قالیباف

Jul 16, 2026 | 08:55:AM
 دشمن کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے،ایران اپنے شہدا کا بدلہ ضرور لے گا:باقر قالیباف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن ایرانی عوام میں مایوسی، خوف اور اختلاف پیدا کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنائے گا۔

انہوں نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی طاقت ہے اور دشمن طاقت کے زور پر اس اہم آبی گزرگاہ میں ایران کے کردار کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جنگ ہو یا مذاکرات، دونوں کا فیصلہ قومی سلامتی اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ رہبر کی ہدایات کے مطابق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کیلئے پروازیں منسوخ،معطل کر دیں

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی مرضی ایران پر مسلط کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور ایران دشمن کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں، ایرانی اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنے شہدا کا بدلہ ضرور لے گا۔