پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ

Jul 16, 2025 | 10:28:AM
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی کراچی سے ڈھاکہ کے لیے براستہ دبئی روانہ ہوگیا۔

دوسرے گروپ میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم، حسین طلعت، احمد دانیال، سلمان مرزا اور سپورٹ سٹاف شامل ہے۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ منگل کی رات کراچی سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوا تھا۔

پہلے گروپ میں سلمان علی آغا،صائم ایوب، فخر زمان شامل، محمد نواز ، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف شامل تھے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 جولائی کو شروع ہوگی۔

 سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی 12 جولائی کو ہوگی