دیامر میں سیاحوں کی وین کھائی میں جاگری،12 افرادجاں بحق

Jul 16, 2023 | 15:08:PM
دیامر میں سیاحوں کی وین کھائی میں جاگری،12 افرادجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہتاب الرحمان)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی وین گہری کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد12 ہو گئی۔
 یہ افسوس ناک واقع شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا،لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق سیاحوں پر مشتمل مسافر ہائی روف حادثے کا شکار ہوئی ہے،حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور بچہ بھی شامل ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ وین نے اتوار کو علی الصبح راولپنڈی سے گلگت کا سفر شروع کیا تھا۔

ضرور پڑھیں:صبح سویرے 7.4 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں
پولیس کے مطابق  سیاحوں پر مشتمل مسافر ہائی روف حادثے کا شکار ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ 

بی بی سی کے مطابق  حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ وین نے اتوار کو علی الصبح راولپنڈی سے گلگت کا سفر شروع کیا تھا۔