کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عدالت میں عدم حاضری کی درخواست منظور

Jul 16, 2021 | 14:12:PM
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عدالت میں عدم حاضری کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اشتعال انگیز تقاریر، پولیس سے جھگڑے سے متعلق کیسز میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عدالت میں عدم حاضری کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے مزید کارروائی 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اشتعال انگیز تقاریر اور پولیس سے جھگڑے سے متعلق کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ کی عدالت میں ہوئی، خاور محبوب ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، کیپٹن صفدر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر آزاد کشمیر الیکشن کی مہم میں مصروف ہیں اس لئے عدم حاضری  کی درخواست منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف دو کیسز زیر سماعت ہیں، ایک کیس لاہور بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بغاوت پر مبنیٰ نفرت انگیز تقریر کرنے سے متعلق ہے، جبکہ دوسرا کیس احتساب عدالت کے باہر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس سے جھگڑا کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے متعلق ہے۔

پولیس سے جھگڑا کیس میں لیگی رہنما جہانزیب اعوان بھی ملزم ہیں، آئندہ سماعت پر دونوں کیسز میں کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں 3بنیادی اشیا مہنگی کرنیکی منظوری