وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس۔۔ آٹا ،چینی اور گھی مہنگا کر دیا گیا

Jul 16, 2021 | 14:01:PM
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس۔۔ آٹا ،چینی اور گھی مہنگا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ،اقتصادی رابطہ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیامہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
 تفصیلات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیاچینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا لہذا اب 20 کلو آٹا کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیاگیا۔

اسی طرح 170 روپے کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے فی کلو دستیاب ہوگا فی کلو گھی کی قیمت میں حکومت نے یکدم 90 روپے کا اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:    پولیس سے بھاگتے ملزم کی منی بس میں فائرنگ، دو خواتین زخمی