پولیس سے بھاگتے ملزم کی منی بس میں فائرنگ، دو خواتین زخمی

Jul 16, 2021 | 13:47:PM
پولیس سے بھاگتے ملزم کی منی بس میں فائرنگ، دو خواتین زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں  ڈیفیس کالا پل کے قریب منی بس میں فائرنگ سے دو خواتین زخمی  ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کالا پل کے قریب منی بس میں فائرنگ کا معاملہ ،گشت پر مامور پولیس نے شک کی بنیاد پر موٹر سائیکل سواروں کو روکا،موٹر سائیکل سوار مسلح ملزم  پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے،ایک ملزم منی بس میں اسلحہ تھامے چڑھ گیا ، پولیس کے دو جوان بھی ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے بس میں چڑھے، ملزم کی جانب سے پولیس پر فائرنگ  کی گئی۔

 ملزموں کی فائرنگ سے منی بس میں موجود دو خواتین زخمی ہوگئیں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ڈکیت حسین علی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہےملزم کی شناخت حسین علی ولد محمد خان کے نام سے ہوئی،ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:    بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ چل بسیں