اسلام دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے، علما کے متفقہ اعلان پریومِ پیغامِ پاکستان منایا گیا

Jan 16, 2026 | 19:41:PM
اسلام دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے، علما کے متفقہ اعلان پریومِ پیغامِ پاکستان منایا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)اسلام دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے، ملک بھر کے علما نے  متفقہ اعلان کر دیا، تمام مکاتبِ فکر کے انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف دوٹوک مؤقف کے حوالے سے قومی پیغام امن کمیٹی کی اپیل پر ملک بھر میں یومِ پیغامِ پاکستان منایا گیا۔

علما و مشائخ کے مشترکہ پیغام میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی عبدالرحیم، پیر نقیب الرحمان پیش پیش، آل مسالک قیادت میں علامہ عارف واحدی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، مفتی یوسف، مولانا زاہد منصور سمیت دیگر علما نے بھی شرکت کی۔

 کراچی سے خیبر تک جمعہ کے خطبات میں یکساں پیغامِ امن دیا گیا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تشدد کرنے والے خوارج اور باغی قرار دیئے گئے۔

ملک بھر کے علما نے  متفقہ اعلان کیا کہ ریاستِ پاکستان ایک اسلامی ریاست، اس کے خلاف ہتھیار اُٹھانا حرام ہے، ریاستی اداروں، مسلح افواج، علما اور شہریوں پر حملے کھلی بغاوت ہیں۔

قرآن و سنت کی روشنی میں انسانی جان کی حرمت پر زور دیا گیا، ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد آئینی اور شرعی طور پر ممنوع ہے، جہاد اور قانون سازی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے،ریاست، عوام اور مسلح افواج کے ساتھ ماضی، حال اور مستقبل میں یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے۔

کمیٹی نے ملک میں امن، استحکام و سیکیورٹی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،پیغامِ پاکستان کو محض اعلامیہ نہیں بلکہ فکری دستاویز قرار دیا گیا۔

دین کے نام پر تشدد آئینِ پاکستان اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں، تکفیر، نفرت انگیزی اور فرقہ واریت اُمتِ مسلمہ کے لیے زہرِ قاتل،بین المسالک احترام، مکالمہ اور برداشت کو فروغ دینے کی اپیل کی گئی۔

علما نے  غیر اسلامی رویوں کے خلاف امر بالمعروف کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے قومی اتحاد پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی فضائیہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا