بشریٰ بی بی کی بیٹی کا جیل میں والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

Jan 16, 2026 | 12:51:PM
بشریٰ بی بی کی بیٹی کا جیل میں والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بشریٰ بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
 مبشرہ خاور مانیکا نے درخواست صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کے توسط سے دائر کی ہے۔
دائر درخواست میں پنجاب حکومت،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اوردرخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہےکہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور درخواست گزار بشری بی بی کی حقیقی بیٹی ہیں۔
مؤقف میں مزید کہا گیاہے کہ جیل رولز کے تحت درخواست گزار کو اپنی بیٹی سے ملنے کا حق ہے،شیڈول کے مطابق ہر منگل کو فیملی سے ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے،بار بار کوششوں کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم شعبان کب ہوگی؟سپارکونے پیشگوئی کردی
 عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے فوری ملاقات کرانے کا حکم دے۔