یکم شعبان کب ہوگی؟سپارکونے پیشگوئی کردی

Jan 16, 2026 | 12:41:PM
یکم شعبان کب ہوگی؟سپارکونے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشا اسماعیل)سپارکو نےشعبان کے چاند کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

سپارکو کے مطابق شعبان1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری کو رات 12 بج کر  52 منٹ پر پیدا ہوگا اور  19 جنوری کی شام رویت کے  امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ترجمان نےکہا کہ یکم شعبان متوقع طور پر 21 جنوری 2026 کو  ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سپیکرسردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کردی

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی روشنی میں اعلان کرے گی۔