سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Jan 16, 2023 | 18:04:PM
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونا سستا ہو گیا،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ہزاروں روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 2800 روپے کی کمی ہوئی  جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے،10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 401 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1915 ڈالر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںپیاز کی فی کلو قیمت میں ’’بڑا اضافہ‘‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے پر ملکی سطح پر بھی قیمتیں مزید بڑھ گئی تھیں،ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا تھاجبکہ دس گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 1 لاکھ 60 ہزار 580 روپے کا ہواتھا  جبکہ  ایک تولہ چاندی کی قیمت 2100 روپے پر برقرار رہی ،پاکستان میں سونے کی قیمت دبئی سے 2 ہزار روپے زائد ہے۔