فرحان اختر کی دوسری شادی، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی 

Jan 16, 2022 | 19:45:PM
بالی ووڈ، معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر، دوسری شادی، ممکنہ تاریخ،
کیپشن: بالی ووڈ ہدایتکار فرحان اختر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر دوسری شادی کب کرنے جا رہے ہیں، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ۔
سوشل میڈیا پر فرحان اختر کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ اپنی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ اس سال شادی کرنے والے ہیں۔فرحان اختر کے کافی عرصے سے شیبانی ڈانڈیکرکے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مری کی تحقیقات مکمل۔۔ قصور وار کون؟
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے قریبی تعلقات میں رہنے والی یہ جوڑی کورٹ میرج کرے گی، فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر مبینہ طور پر 21 فروری کو اپنی شادی کی رجسٹریشن کروائیں گے۔فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے ابھی تک ان خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم، مداح اس خبر سے بہت خوش ہیں اور اس جوڑے کی شادی کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ فرحان اختر نے پہلی شادی ہیئراسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا۔فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے سستا پٹرول کس ملک میں اور پاکستانی روپوں میں اس کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائینگے