"ڈیڈلائن کے باوجودلاہورمیں صفائی نہ ہوسکی"

Jan 16, 2021 | 15:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)15جنوری کی ڈیڈلائن کے باوجود بھی لاہور کی شاہراہوں پر سو فیصد صفائی مکمل نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سو فیصد کے دعوے پر عملدرآمد کے لئے لاہور میں صفائی ستھرائی  کا کام جاری ہے۔شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات سے بڑی حد تک کوڑا اُٹھالیا گیا ہے جبکہ حکومت نے 15جنوری تک لاہور میں زیروویسٹ کا اعلان کیا تھا۔لاہور میں زیرو ویسٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود عملہ کل بھی طلب کیا گیا ہے۔

 وزیر صنعت پنجاب نے صفائی ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن کا اطلاق تمام ورک چارج ملازمین اور کنٹریکٹ ملازمین پر ہوگا۔ملازمین کو چھٹی کے متبادل میں رولز کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔