سندھ کی سرکاری جامعات میں پرو وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق نئی ہدایات جاری

Feb 16, 2026 | 22:18:PM
سندھ کی سرکاری جامعات میں پرو وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ کی سرکاری جامعات میں پرو وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔پرو وائس چانسلر/ایکٹنگ پرو وائس چانسلر کی تقرری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی پیشگی منظوری لازمی قراردیدی گئی۔

محکمہ جامعات و بورڈزکاکہنا ہے کہ بغیر پیشگی منظوری تقرری یا اضافی چارج دینا غیر قانونی ہوگا، تمام وائس چانسلرز کو قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تقرری کیلئے تین سینئر پروفیسرز پر مشتمل پینل وزیراعلیٰ کو ارسال کرنا لازم قرار دیدیا گیا۔

قواعد کے برعکس کی گئی تقرری کالعدم قرار دی جاسکے گی۔ہدایات پر سختی سے عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری