تھیٹر ڈراما میں غیراخلاقی گانوں پر رقص، 10 اداکاراؤں کو نوٹس جاری

Feb 16, 2026 | 21:08:PM
تھیٹر ڈراما میں غیراخلاقی گانوں پر رقص، 10 اداکاراؤں کو نوٹس جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پنجاب کونسل آف دی آرٹس کا ایکشن، ای مانیٹرنگ کے دوران تھیٹر ڈراما میں غیراخلاقی اور غیر سنسر شدہ گانوں پر پرفارم کرنے پر 10 اداکاراؤں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

اداکارہ صائمہ چوہدی، افشاں خان اور اقرا خان، اداکارہ حسنہ جٹ، ثمر ملک اور معصومہ ملک کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

اداکارہ جیاء چودھری، پھول چودھری، ثناء ملک اور چاہت چودھری کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے، تمام اداکاروں کو دو روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

پکار انتظامیہ نے کارروائی کے لیے ڈی سی کو خط بھی ارسال کر دیا جس میں موقف اپنایا کہ کسی کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ ؛سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری