نوابشاہ:زمینی تنازعے پر فائرنگ ،2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ,وزیر داخلہ کا نوٹس

Feb 16, 2026 | 18:14:PM
نوابشاہ:زمینی تنازعے پر فائرنگ ،2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ,وزیر داخلہ کا نوٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نوابشاہ کے علاقے شہید بینظیر آباد کی تحصیل قاضی احمد میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ دو معصوم بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دیھ بھمبائی میں کچے کی زمین پر بھنڈ برادری کے مابین دیرینہ دشمنی کی آگ ایک بار پھر بھڑک اُٹھی، فائرنگ کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں  دو معصوم بچیاں زرقون ، صدف اور امداد علی شامل ہیں۔

کچے کی زمین پر 2021 میں دیھ بھمبائی میں زمین کے تنازعے پر بھنڈ برادری کے پانچ افراد سمیت ایک ایس ایچ او بھی شہید ہو گیا تھا، فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو تحویل میں لے لیا۔

قاضی احمد زمین کے تنازعے پر تین افراد کے قتل پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا، واقعے کی تفصیلات ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ سے طلب کر لیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمپٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی آنکھوں کامعائنہ ،سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری