ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کیلئے”مریم کو بتائیں“پروگرام کا آغاز

Feb 16, 2026 | 11:57:AM
ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کیلئے”مریم کو بتائیں“پروگرام کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کے لئے”مریم کو بتائیں“پروگرام کا آغاز ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ایکس میسج میں اس بے مثال اقدام ”مریم کو بتائیں“کا اعلان کیاگیا جس کے تحت مالی مشکلات کے شکار افراد 24گھنٹے میں 10ہزار روپے تک مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔

یکم رمضان المبارک سے ”مریم کو بتائیں“ ہیلپ لائن 1000فنکشنل ہوگی،ضرورت مند افراد ہیلپ لائن پر کال کرکے 10ہزار کی مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔
مالی امداد کے خواہش مند افراد ویب پورٹل یا ایپ پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے ا مداد حاصل کرسکیں گے،شفاف سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند کو بروقت امداد مہیا کی جائے گی۔
”مریم کو بتائیں“پروگرام میں شفافیت کے لئے لائیوٹریکنگ کا سسٹم نافذکیاگیاہے جس کے تحت  ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد الحرام کے مطاف کا سنگ مرمرشدیدگرمی میں بھی ٹھنڈاکیوں رہتاہے؟
PSER میں رجسٹرڈدرخواست گزار کو’’ مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام کے تحت مالی امداد 24گھنٹے کے اندر ٹرانسفر ہوجائے گی،PSER میں نہ رجسٹرڈ درخواست گزار کی تصدیق او ررجسٹریشن کے لئے 4دن کا وقت مقررہے،رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند کے لئے حکومتی وسائل تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔