کورنگی:رینجرز ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 3 مبینہ سہولت کار گرفتار

Feb 16, 2026 | 09:34:AM
 کورنگی:رینجرز ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 3 مبینہ سہولت کار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اسامہ ملک)کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 3 مبینہ سہولت کار گرفتار کر لئے گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق  سندھ رینجرزاور سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی چکرا گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولت کار دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

رینجرز حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں یاسرعرفات، خدا بخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، 10 میٹر پرائما کارڈ،3 عدد ڈیٹونیٹر،1 کلو بال بیرنگ برآمد کر لی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا خوفناک منصوبہ سامنے آگیا

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے انتہا پسندی پرمبنی لٹریچر کے 250 عدد بکس اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان مختلف کالجزاور یونیورسٹیز کے طلباء کی کالعدم تنظیم میں شمولیت کیلئے ذہن سازی کرتے تھے اور ملزمان انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی فراہمی میں بھی ملوث ہیں۔

علاوہ ازیں، رینجرز حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے کراچی کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائی کیلئے بارودی مواد اپنے خفیہ ٹھکانے پر چھپایا ہوا تھا تاہم اب گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔