مالی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 48 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Feb 16, 2025 | 15:32:PM
مالی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 48 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مغربی افریقی ملک مالی میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 48 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بعض متاثرین پانی میں جا گرے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس کی پیٹھ پر اس کا بچہ موجود تھا۔

مقامی حکام نے بھی کان کے منہدم ہونے کی تصدیق کر دی ہے،ماحولیاتی تنظیم کے سربراہ کے مطابق مزید متاثرین کی تلاش کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکاسے مزید بھارتی شہری بے دخل، زنجیروں میں بھارت پہنچایا گیا

جنوری 2025 میں جنوبی مالی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر خواتین تھیں،2024 میں اسی علاقے میں ایک سرنگ منہدم ہونے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔