نامور ٹی وی و سٹیج اداکار چاند پوری انتقال کر گئے

Feb 16, 2024 | 17:55:PM
نامور ٹی وی و سٹیج اداکار چاند پوری انتقال کر گئے
کیپشن: نامور ٹی وی و سٹیج اداکار چاند پوری انتقال کر گئے
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راحیل بیگ) ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار گلزار حسین المعروف چاند پوری انتقال کر گئے۔

گلزار حسین عرف چاند پوری گردوں اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے، چاند پوری کئی سالوں سے علیل تھے، مرحوم آخری دنوں میں شدید بیمار اور کسمپُرسی کا شکار تھے، اداکار چاند  پوری کی نمازجنازہ (صبح) 17 فروری کو ادا کی جائے گی، نماز جنازہ بعد از نماز ظہر رضویہ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موت کی جھوٹی خبر، پونم پانڈے اور شوہر سیم بمبئی کو 100کروڑ ہرجانے کا سامنا

چاند پوری نے مشہور ڈراموں سچ مچ اور محلے دار میں کام کیا، ڈرامہ گھرانہ، واہ بھئی واہ، اور خواجہ اینڈ سنز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، گلزار حسین عرف چاند پوری نے معین اختر کے ساتھ بھی ٹی وی اور سٹیج پر کام کیا۔