Feb 16, 2024 | 16:03:PM

پی ٹی آئی وفد کا آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ ،ملاقات طے

 پی ٹی آئی وفد کا آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ ،ملاقات طے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)عام انتخابات کے بعدمرکز اور صوبوں میں حکومتوں کی تشکیل کیلئے بڑی سیاسی جماعتوں کی جوڑ توڑ جاری ،رابطے اور ملاقاتیں بھی کی جارہی ہیں۔اسی سلسلہ میں پی ٹی آئی وفد نےقومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ کرلیا ۔

پی ٹی آئی وفد کی آفتاب شیر پاؤ سے ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔پی ٹی آئی وفد اور آفتاب احمد شیر پاؤ کے درمیان ملاقات آج اسلام آباد میں ہوگی ،پی ٹی آئی وفد آج شام 5 بجے آفتاب احمد شیر پاؤ سے ملاقات کرے گا۔

ضرورپڑھیں:عام انتخابات: خاتون اُمیدوار نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف،جماعت اسلامی اوردیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں ۔