Feb 25, 2024 | 13:17:PM

قومی اسمبلی،کتنے ارکان گریجوایٹ ہیں؟

قومی اسمبلی،کتنے ارکان گریجوایٹ ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے نئے منتخب ممبران میں تعلیم یافتہ ارکان کی اکثریت ہے۔

2024 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والوں میں گریجویٹ اور ماسٹرز سرفہرست ہیں۔تحقیق میں دلچسپ اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق منتخب 265 میں سے 42 فیصد یعنی 112 نومنتخب ارکان کی تعلیمی قابلیت گریجویشن ہے۔

ضرورپڑھیں:قومی اسمبلی،نوجوان ارکان اسمبلی کی تعداد کتنی ہے؟

63 کے ساتھ ماسٹرز ڈگری ہولڈرز دوسرے نمبر پر ہیں۔نومنتخب ارکان میں 42 ایل ایل بی ہیں اور 3 کے پاس ایل ایل ایم کی ڈگری ہے۔10 ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی ہیں، 3 ارکان انجینئرنگ، چار پی ایچ ڈی اور دو ایم فل کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔

ایوان میں منتخب انٹر میڈیٹ تعلیم یافتہ اراکین کی تعداد 12 جب کہ میٹرک تک تعلیم یافتہ 9 اراکین ہیں۔