الیکشن رولز کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی ووٹر نے ووٹ کاسٹ کر کے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی

Feb 08, 2024 | 11:47:AM
 الیکشن رولز کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی ووٹر نے ووٹ کاسٹ کر کے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے روز ملتان کے حلقہ این اے 150 میں پولنگ کے دوران الیکشن رولز کی خلاف ورزی سامنے آگئی، ووٹر نے آزاد امیدوار زین قریشی کو ووٹ ڈال کر تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی ہے، اس کے باوجود ووٹر موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لے جانے میں کامیاب ہوا۔

واضح رہے کہ ضلع ملتان میں 31 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، این اے 150 ملتان (3) میں آزاد امیدوار زین قریشی، مسلم لیگ (ن) کے جاوید اختر اور پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن مدِمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بہاولپور: پولنگ سٹیشن نمبر 114 میں   تاحال بند