Feb 18, 2024 | 15:18:PM

الیکشن کمیشن نے مزید 36 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے مزید 36 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )الیکشن کمیشن نے مزید 36 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے1 سے این اے 7تک آزادامیدوارکامیاب ہوئے،حلقہ این اے 8پر آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کیے تھے ۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق حلقہ این اے 9،این اے10,این اے 12اوراین اے 13سے آزادامیدوران کامیاب ہوئے جبکہ حلقہ این اے 14سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردارمحمدیوسف کامیاب قرار پائے، حلقہ۔این اے 17سے این اے 26اوراین اے 29 سے این اے 36تک اور  حلقہ این اے 39 سے این اے 41تک بھی آزادامیدواران کی کامیابی کا نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ۔ 

حلقہ این اے 37سے مجلس وحدت مسلمین کے حمیدحسین اور حلقہ این اے 45سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے فتح اللہ خان کامیاب قرار پائے ۔ 

یہ بھی پڑھیں  ؛  نگران وزیراعظم کی اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا