حکومت سازی کے بعد گورنرز کی تقرری کا معاملہ ، پنجاب کیلئے رانا ثنا اللہ کا نام زیرغور

Feb 16, 2024 | 14:35:PM
حکومت سازی کے بعد گورنرز کی تقرری کا معاملہ ، پنجاب کیلئے رانا ثنا اللہ کا نام زیرغور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) حکومت سازی کے بعد گورنرز کی تقرری کا معاملہ ، مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سخت گیر گورنر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کیلئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور ہے ، رانا ثنا اللہ کو ضمنی الیکشن نہ لڑوایا گیا تو گورنر پنجاب کے منصب پر لایا جائے گا، رانا ثنا اللہ کو گورنر پنجاب کے منصب پر لانے کا مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا،لیگی رہنمائوں کی رائے ہے کہ بلیغ الرحمن نرم مزاج ہونے کے باعث آئندہ سیٹ اپ کےلئے موزوں نہیں، پنجاب میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار شخص کوبطور گورنر پنجاب تعینات کیا جائے، کوشش کی جائے کہ وفاق میں اتحاد کی بنیاد پر کسی اتحادی جماعت کو گورنر پنجاب کا عہدہ نہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی سنی گئی