Feb 08, 2024 | 11:00:AM

سراج الحق نئے وزیر اعظم ہوں گے؛ میاں اسلم

 سراج الحق نئے وزیر اعظم ہوں گے؛ میاں اسلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور جماعت اسلامی کے امیدوار میاں اسلم نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے جبکہ انہوں نے اپنا ووٹ ایف 8 فور کے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخلتف حلقوں میں ہمارے امیدوار جیت رہے ہیں، آج شام جیت کا جشن منائیں گے،میاں اسلم نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امیر جماعت اسلامی ملک کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛  پنجاب: قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعےانتخابات میں حصہ لیا