Feb 14, 2024 | 14:59:PM

سینیٹر عرفان الحق صدیقی  نےنواز شریف کے وزیر اعظم نہ بننے کی وجہ بتا دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹر عرفان الحق صدیقی  نے کہا کہ نواز شریف کے وزیر اعظم نہ بننے کے کچھ اسباب ہیں،کچھ ذاتی وجوہات ہیں،کچھ فیصلے لینے پڑتے ہیں۔

سینیٹر عرفان الحق صدیقی کا کہنا تھا کہ بہت خوشدلی کے ساتھ معاملات نہیں ہو رہے،ایک پارٹی یا کچھ لوگ ایسے آ گئے ہیں جو کسی سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے بات نہیں کرنا چاہتے،کوئی پارٹی اگر حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تو ایوان ٹوٹ جائے گا،اسمبلی پھر ٹوٹ جائے گی،اگر اسمبلی ٹوٹ جائے گی تو کیا پھر90دنوں میں انتخابات ہونگے؟،یہ ساری چیزیں سوچ کے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛فوج صرف دفاع کا کام کرے گی کاروبار نہیں، چیف جسٹس پاکستان