Feb 08, 2024 | 16:19:PM

پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، آصف علی زرداری

 پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، آصف علی زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کلین سوئپ کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

 نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے سواکسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سروس کی بندش، الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم غیرفعال
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موبائل فون سے لینڈ لائن پر بھی کال نہیں کی جا سکتی، صرف وی پی این کام کر رہے ہیں۔