مریم نواز نے صوبے کا چارج سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردیں

Feb 19, 2024 | 12:30:PM
مریم نواز نے صوبے کا چارج سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردیں
کیپشن: مریم نواز شریف
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے منتخب ہونے سے پہلے ہی  صوبے کو سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔مختلف سرکاری محکموں سے بریفنگ لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق سب سے پہلےچیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت علی جان نے مریم نواز کو بریفنگ دی جب کہ جمعہ کو سیکرٹری سی این ڈبلیو، سیکرٹری ایکسائز ور محکمہ تعلیم کے دونوں سیکرٹریوں نے نامزد وزیر اعلی کو بریفنگ دیں، آج مزید محکموں کے سیکرٹری بریفنگ دیے گے جس کے بعد نئی حکومت کیلئے ورکنگ پالیسی سازی کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں:’پیپلزپارٹی سے مل کر حکومت چلائیں گے‘لیگی رہنما نے معاملات طے پانے کی تصدیق کردی

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے منتخب ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد اسمبلی کا اجلاس بلایا جائیگا جو 29 فروری سے قبل لازمی ہونا ہے، اس کے بعد مریم نواز کوباضابطہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا جائیگا اور پنجاب میں نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ صوبائی کابینہ میں شمولیت کیلئے راولپنڈی سے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے لابنگ شروع کردی ہے۔ادھر نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی پنجاب کی بیورو کریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق لسٹیں تیار کی جارہی ہیں  اور(ن) لیگ کی سابقہ حکومت میں اہم عہدوں پر فائز افسران کو ترجیح دی جائے گی۔