پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنماؤں کے گرد گھیرا مزید تنگ،جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

Feb 15, 2024 | 10:40:AM
پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنماؤں کے گرد گھیرا مزید تنگ،جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کے مفرور رہنماؤں کیخلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے دو رہائشی پلاٹس اور ایک بینک اکاؤنٹ، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی پانچ زرعی زمینیں، فرخ حبیب کے چار بینک اکاؤنٹس، ایک رہائشی جائیداد اور ایک بیمہ پالیسی، مراد سعید کے دو بینک اکاؤنٹس اور ایک گاڑی قرق ہو گی۔

ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کی ننھی بیٹی نے الیکشن کمپین چلا کر مثال قائم کر دی

عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی 3 زرعی زمینیں، ایک رہائشی جائیداد، پانچ بینک اکاؤنٹ، دو گاڑیاں اور 35 گھوڑے بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی دو زرعی زمینیں، دو رہائشی جائیدادیں، پانچ بینک اکاؤنٹس، ایک گاڑی، تین پلاٹ، فلیٹ، سواتی انٹرپرائزز  میں 51 فیصد شیئرز، امریکا اور دبئی میں موجود جائیدادیں بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عندلیب عباس کی دو رہائشی جائیدادیں، تین بینک اکاؤنٹس اور دو گاڑیاں بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔