Feb 08, 2024 | 13:02:PM

 ہار گئے ہیں تو فارم پر دستخط غلط کر دینا، مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شکست کی صورت میں پی ٹی آئی کا الیکشن متنازعہ بنانے کا نیا پروپیگنڈا سامنے آ گیا،پی ٹی آئی سے وابستہ امیدوار کی پولنگ ایجنٹس کو ہدایات کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ امیدوار  نے کیا کہا،ہار گئے تو الیکشن متنازعہ بنا دو، پی ٹی آئی امیدوار کی پولنگ ایجنٹ کو ہدایت دی،امیدوارعلی رضا خاکوانی نے کہا کہ ہار گئے ہیں تو فارم 45 پر اپنے دستخط غلط کر دینا،جی سر، ایسا ہی کروں گا، پولنگ ایجنٹ کا جواب دیا۔

ریٹرننگ و پریذائیڈنگ افسر بھی غلط دستخط کردیگا،پی ٹی آئی امیدوار کادعویٰ، علی رضا خاکوانی نے پولنگ ایجنٹ کو ہدایت کی کہ گنتی میں دیکھو، ہار گئے ہیں تو فارم 45 پر اپنے دستخط غلط کر دینا، جس پر پولنگ ایجنٹ کہتا ہے، جی سر، ایسا ہی کروں گا۔