سونا پھر سے مہنگا، قیمت جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے

Feb 16, 2023 | 19:35:PM
سونا پھر سے مہنگا، قیمت جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی فی تولہ قیمت  میں 2 ڈالر اضافہ  ہوا  ہے لیکن پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 3800 روپے اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد قیمت   سن کر عوام کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3800 روپے بڑھ کر  ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ  3258 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ  2  ڈالر اضافے سے 1839 ڈالر فی اونس ہے۔