دفترِخارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اہم بیرونِ ملک دوروں کا شیڈول جاری کر دیا

Feb 16, 2023 | 13:20:PM
دفترِخارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اہم بیرونِ ملک دوروں کا شیڈول جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زاہرہ بلوچ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیرونِ ملک دوروں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف آج ترکیہ جائیں گے۔ جہاں وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی امدادی ٹیموں کے متاثرہ علاقوں میں جاری آپریشن کا بھی جائزہ لیں گے۔ 

ترجمان دفترِٖ خارجہ ممتاز راہرہ کا مزید کہناہے کہ  پاکستان ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے30  بلین ڈالر کی امداد بھیج  رہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج جرمنی کے ایک بینک اجلاس میں شرکت کریں گے اور  ان کے ہمراہ وزیرِمملکت  خارجہ بھی جائیں گے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 22 فروری کو ہنگری کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ ہنگری کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط  کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے آئی اے ای اے کے ڈی جی نے پاکستان کا دورہ کیا اور نیوکلیئر چشمہ پاور پلانٹ کا بھی جائزہ لیا ہے۔