بابر اعظم نے ایک بار پھر دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

Feb 16, 2023 | 13:13:PM
بابر اعظم نے ایک بار پھر دل جیت لیے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی میچ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل 8 کا دوسرا میچ کھیلا گیا، جس میں زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی۔

میچ میں 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 197 رنز بناسکی۔

میچ کے بعد بابر اعظم نے کراچی والوں کے دل جیت لیے اور اسٹیڈیم میں موجود کچرا اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈالتے نظر آئے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔