بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو مبارک باد

Feb 16, 2023 | 12:42:PM
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو مبارک باد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔

نسیم شاہ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی اداکارہ نے فاسٹ بولر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر پر انہیں سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارکباد دی۔

اروشی روٹیلا کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب اس سارے معاملے پر انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ کی بیسویں سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نے ہوٹل میں منائی تھی۔