اسلام آباد: سیکٹر ڈی 12 میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

Feb 16, 2023 | 11:07:AM
اسلام آباد: سیکٹر ڈی 12 میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمی حملہ آوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر شہر میں خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔